مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ عواد بن صالح العواد سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ دونوں وزراء نے رابطوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ سعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ کام کا خواہاں ہے۔
سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
News ID 1883783
آپ کا تبصرہ